QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں گرمی کی چھٹیوں کا اعلان

16 May 2017 20:27

محکمہ تعلیم کیجانب سے جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق میدانی علاقوں میں پرائمری سکولز یکم جون سے 31 اگست تک بند رہینگے، ہائی و ہائیر سکنڈری سکولز 15 جون سے 31 اگست تک، جبکہ پہاڑی علاقوں کے تمام سرکاری و نجی سکولز یکم جولائی سے 31 جولائی تک بند رہینگے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبہ بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے لئے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالہ سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق میدانی علاقوں میں پرائمری سکولز یکم جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے، جبکہ ہائی و ہائیر سکنڈری سکولز 15 جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق پہاڑی علاقوں کے تمام سرکاری و نجی سکولز یکم جولائی سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 637414

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/637414/خیبر-پختونخوا-کے-تعلیمی-اداروں-میں-گرمی-کی-چھٹیوں-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org