QR CodeQR Code

ایم این اے عائشہ گلالئی کا گدھا گاڑی پر احتجاج

16 May 2017 21:49

پی ٹی آئی کی رہنماء و رکن قومی اسمبلی گدھا گاڑی پر سوار ہوئیں اور ریلی نکالی، ریلی ڈسکوری چوک سے شروع ہو کر شہر کی مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی پشاور پریس کلب پر ختم ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے وفاقی حکومت کے خلاف گدھا گاڑی پر ریلی نکالی۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کی رہنماء عائشہ گلالئی نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر وفاقی حکومت کے خلاف گدھا گاڑی پر احتجاج کیا۔ نکالی گئی احتجاجی ریلی میں وہ گدھا گاڑی پر سوار ہوئیں اور یہ ریلی ڈسکوری چوک سے شروع ہو کر شہر کی مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی پشاور پریس کلب پر ختم ہوئی۔ عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ وہ کل صبح 9 بجے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ بڑا احتجاج کریں گی اور واپڈا ہاؤس کا گھیراؤ کریں گی۔


خبر کا کوڈ: 637445

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/637445/ایم-این-اے-عائشہ-گلالئی-کا-گدھا-گاڑی-پر-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org