QR CodeQR Code

کراچی میں کلبھوشن یادیو سے رابطوں کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا

20 May 2017 12:16

نجی ٹی وی چینل کے مطابق کراچی میں بد امنی پھیلانے کی منصوبہ بندی کرنیوالے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان سمیت کلبھوشن یادیو کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے رابطوں کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کےمطابق کراچی میں بد امنی پھیلانے کی منصوبہ بندی کرنیوالے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان سمیت کلبھوشن یادیو کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانیوالوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے ہے اور وہ لیاری سے اپنا نیٹ ورک چلا رہے تھے جن کا مقصد کراچی میں اہم شخصیات کو نشانہ بنانا تھا۔


خبر کا کوڈ: 638516

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/638516/کراچی-میں-کلبھوشن-یادیو-سے-رابطوں-کے-الزام-دو-افراد-کو-گرفتار-کرلیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org