QR CodeQR Code

لنڈی کوتل، افغانستان سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ مکان پر گر گیا

20 May 2017 16:48

لیویز ذرائع کیمطابق یہ مارٹر گولہ لوئی سلمان کے گاؤں سمسے کلی میں سید جان نامی شخص کے مکان پر گرا تھا، جسکے نتیجہ میں اسکی اہلیہ جاں بحق ہو گئی اور گھر میں موجود 9 سالہ بچہ نقیب اللہ بھی زخمی ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کے علاقہ لنڈی کوتل میں افغانستان کی جانب سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ ایک مکان پر آ گرا، جس کے نتیجہ میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا ہے۔  لیویز ذرائع کے مطابق یہ مارٹر گولہ لوئی سلمان کے گاؤں سمسے کلی میں سید جان نامی شخص کے مکان پر گرا تھا، جس کے نتیجہ میں اس کی اہلیہ جاں بحق ہو گئی اور گھر میں موجود 9 سالہ بچہ نقیب اللہ بھی زخمی ہوا ہے، جسے طبی امداد کےلئے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 638620

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/638620/لنڈی-کوتل-افغانستان-سے-فائر-کیا-گیا-مارٹر-گولہ-مکان-پر-گر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org