0
Saturday 20 May 2017 16:48

لنڈی کوتل، افغانستان سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ مکان پر گر گیا

لنڈی کوتل، افغانستان سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ مکان پر گر گیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کے علاقہ لنڈی کوتل میں افغانستان کی جانب سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ ایک مکان پر آ گرا، جس کے نتیجہ میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا ہے۔  لیویز ذرائع کے مطابق یہ مارٹر گولہ لوئی سلمان کے گاؤں سمسے کلی میں سید جان نامی شخص کے مکان پر گرا تھا، جس کے نتیجہ میں اس کی اہلیہ جاں بحق ہو گئی اور گھر میں موجود 9 سالہ بچہ نقیب اللہ بھی زخمی ہوا ہے، جسے طبی امداد کےلئے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 638620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش