QR CodeQR Code

خمینی انقلاب کے بعد سے ایران دوسرے ملکوں میں مداخلت اور دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے، شاہ سلمان کا الزام

21 May 2017 21:30

ریاض میں عرب اسلامک امریکن سربراہ اجلاس سے افتتاحی خطاب میں سعودی فرمانروا کا کہنا تھا کہ تہران ہماری خاموشی کو کمزوری اور تدبر کو اپنی فتح نہ سمجھے، انہوں نے ملکوں اور لوگوں کی مذہبی اور مسلکی بنیادوں پر امتیاز برتے جانے کو مسترد کر دیا اور کہا کہ شریعت کا سب سے اہم مقصد انسانی جان کا تحفظ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدی کی قوتوں سے لڑنا مسلمان ملکوں کی دینی اور ریاستی ذمہ داری ہے، مسلم ملکوں کا عسکری اتحاد دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے قائم کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی فرمانرواں شاہ سلمان نے الزام لگایا ہے کہ ایران خمینی انقلاب کے بعد سے دوسرے ملکوں میں مداخلت اور دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ ریاض میں عرب اسلامک امریکن سربراہ اجلاس سے افتتاحی خطاب میں شاہ سلمان نے عرب، دیگر مسلم ممالک کے رہنمائوں اور امریکی صدر ٹرمپ کو ریاض آمد پر خوش آمدید بھی کہا۔ سعودی فرمان روا کا کہنا تھا کہ تہران ہماری خاموشی کو کمزوری اور تدبر کو اپنی فتح نہ سمجھے، انہوں نے ملکوں اور لوگوں کی مذہبی اور مسلکی بنیادوں پر امتیاز برتے جانے کو مسترد کر دیا اور کہا کہ شریعت کا سب سے اہم مقصد انسانی جان کا تحفظ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدی کی قوتوں سے لڑنا مسلمان ملکوں کی دینی اور ریاستی ذمہ داری ہے، مسلم ملکوں کا عسکری اتحاد دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ سعودی فرمان روا کا کہنا تھا کہ شام کے بحران سے نمٹنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے، ہمیں دنیا میں امن و استحکام کے لئے مشترکہ کوشش کرنی ہے، دہشت گردی پوری دنیا کے لئے خطرہ بن چکی ہے۔ شاہ سلمان نے یہ بھی کہا کہ داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف لڑنے کے لئے پر عزم ہیں، چاہیے ان کا کوئی بھی نظریہ یا مسلک ہو، اسلامی فوجی اتحاد بنانے کا مقصد دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے، اسلام امن سلامتی اور روادری کا درس دیتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 639093

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/639093/خمینی-انقلاب-کے-بعد-سے-ایران-دوسرے-ملکوں-میں-مداخلت-اور-دہشتگردی-کو-فروغ-دے-رہا-ہے-شاہ-سلمان-کا-الزام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org