QR CodeQR Code

سندھ میں صوبائی وزرا کے قلمدان تبدیل، سہیل انور سیال وزیر داخلہ مقرر

23 May 2017 14:47

ناصر حسین شاہ سے ٹرانسپورٹ اور زکوۃ عشر و مذہبی امور کی ذمہ داریاں واپس لے کر اب صوبے کے وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو کے سپرد کر دی گئیں ہیں، لیکن ناصر حسین شاہ کو اب سندھ کا وزیر اطلاعات بنا دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے متعدد وزراء کے قلمدانوں میں تبدیلیاں، سہیل انور سیال وزیر داخلہ مقرر، باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سہیل انور سیال جن کے پاس زراعت، معدنیات اور سپلائی اینڈ پرائسز کی ذمہ داریاں تھیں، اب انہیں ایک بار پھر صوبے کا وزیر داخلہ بنا دیا گیا ہے اور دیگر وزارتیں بھی ان ہی کے پاس رہیں گی۔ سہیل انور سیال کے پاس یہ وزارت پہلے بھی تھی، لیکن سید مراد علی شاہ کے وزیراعلیٰ بنتے ہی ان سے یہ ذمہ داریاں واپس لے لی گئی تھیں اور وزارت داخلہ کا قلمدان بھی مراد علی شاہ کے پاس ہی تھا۔ ناصر حسین شاہ سے ٹرانسپورٹ اور زکوۃ عشر و مذہبی امور کی ذمہ داریاں واپس لے کر اب صوبے کے وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو کے سپرد کر دی گئیں ہیں، لیکن ناصر حسین شاہ کو اب سندھ کا وزیر اطلاعات بنا دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 639663

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/639663/سندھ-میں-صوبائی-وزرا-کے-قلمدان-تبدیل-سہیل-انور-سیال-وزیر-داخلہ-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org