QR CodeQR Code

ایران کیجانب سے الدراز میں آل خلیفہ حکومت کے کارندوں کے حملے کی شدید مذمت

23 May 2017 17:34

وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بحرینی حکومت نے شیخ عیسٰی قاسم کے گھر پر حملہ اور درجنوں بے گناہ شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کرکے بحرین کی صورتحال کو پہلے سے بھی زیادہ پیچیدہ بنا دیا ہے۔ منگل کو آل خلیفہ حکومت کے سکیورٹی اہلکاروں نے الدراز میں بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسٰی قاسم کے گھر اور انکے حامیوں پر حملہ کرکے درجنوں افراد کو خاک و خون میں غلطاں کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران نے بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسٰی قاسم کے گھر اور ان کے حامیوں پر آل خلیفہ حکومت کے کارندوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بحرین کے دارالحکومت منامہ کے علاقے الدراز میں آیت اللہ شیخ عیسٰی قاسم کے گھر اور ان کے حامیوں پر آل خلیفہ حکومت کی سکیورٹی فورس کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بحرینی حکومت نے شیخ عیسٰی قاسم کے گھر پر حملہ اور درجنوں بے گناہ شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کرکے بحرین کی صورتحال کو پہلے سے بھی زیادہ پیچیدہ بنا دیا ہے۔ انہوں نے بحرینی حکومت کے سکیورٹی اہلکاروں کے منگل کے حملے کو شاہی حکومت کے اندازوں کی غلطی قرار دیا، انہوں نے کہا کہ بحرینی عوام کی سرکوبی، مسلکی تعصبات اور فرقہ واریت کو ہوا دینے سے اس ملک کے بحران کو حل کرنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ منگل کو آل خلیفہ حکومت کے سکیورٹی اہلکاروں نے الدراز میں بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسٰی قاسم کے گھر اور ان کے حامیوں پر حملہ کرکے درجنوں افراد کو خاک و خون میں غلطاں کر دیا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے ایک سو پچاس سے زائد عام شہریوں کو گرفتار بھی کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 639836

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/639836/ایران-کیجانب-سے-الدراز-میں-آل-خلیفہ-حکومت-کے-کارندوں-حملے-کی-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org