0
Tuesday 23 May 2017 17:34

ایران کیجانب سے الدراز میں آل خلیفہ حکومت کے کارندوں کے حملے کی شدید مذمت

ایران کیجانب سے الدراز میں آل خلیفہ حکومت کے کارندوں کے حملے کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران نے بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسٰی قاسم کے گھر اور ان کے حامیوں پر آل خلیفہ حکومت کے کارندوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بحرین کے دارالحکومت منامہ کے علاقے الدراز میں آیت اللہ شیخ عیسٰی قاسم کے گھر اور ان کے حامیوں پر آل خلیفہ حکومت کی سکیورٹی فورس کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بحرینی حکومت نے شیخ عیسٰی قاسم کے گھر پر حملہ اور درجنوں بے گناہ شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کرکے بحرین کی صورتحال کو پہلے سے بھی زیادہ پیچیدہ بنا دیا ہے۔ انہوں نے بحرینی حکومت کے سکیورٹی اہلکاروں کے منگل کے حملے کو شاہی حکومت کے اندازوں کی غلطی قرار دیا، انہوں نے کہا کہ بحرینی عوام کی سرکوبی، مسلکی تعصبات اور فرقہ واریت کو ہوا دینے سے اس ملک کے بحران کو حل کرنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ منگل کو آل خلیفہ حکومت کے سکیورٹی اہلکاروں نے الدراز میں بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسٰی قاسم کے گھر اور ان کے حامیوں پر حملہ کرکے درجنوں افراد کو خاک و خون میں غلطاں کر دیا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے ایک سو پچاس سے زائد عام شہریوں کو گرفتار بھی کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 639836
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش