QR CodeQR Code

مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 30 شدت پسند ہلاک

9 Apr 2011 05:08

اسلام ٹائمز:سرکاری ذرائع کے مطابق کارروائی تحصیل بائی زئی کے علاقے سورانگ درہ اور میتئی میں کی گئی


غلنئی:اسلام ٹائمز۔مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بمباری سے 30 شدت پسند ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کارروائی تحصیل بائی زئی کے علاقے سورانگ درہ اور میتئی میں کی گئی۔ جہاں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو جیٹ طیاروں سے نشانہ بنایا۔ فضائی آپریشن میں 30 شدت پسند ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ قبائلی علاقے میں فورسز کی کارروائی گزشتہ تین روز سے جاری ہے۔ جس میں اب تک 80 سے زائد شدت پسند ہلاک جبکہ ان کے کئی ٹھکانے تباہ کیے جا چکے ہیں۔ فورسز نے کئی اہم مقامات کو بھی شدت پسندوں کے قبضے سے چھڑوا لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 64039

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/64039/مہمند-ایجنسی-میں-سیکیورٹی-فورسز-کی-کارروائی-30-شدت-پسند-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org