QR CodeQR Code

میانوالی، پاکستان ائیر فورس کا ایف سیون پی جی طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ

26 May 2017 22:36

چھدرو کے علاقے میں گر کر تباہ ہونیوالا طیارہ پی اے ایف بیس سے آٹھ کلو میٹر کے فاصلے پر گرا، حادثے میں پائلٹ معجزانہ طور پر محفوظ رہا، حادثے کے بعد پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور پی اے ایف حکام موقع پر پہنچ گئے۔


اسلام ٹائمز۔ پی اے ایف بیس میانوالی سے معمول کی پرواز بھرنے والا پاکستان ائیر فورس کا ایف سیون پی جی طیارہ فنی خرابی کے باعث چھدرو کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق طیارہ پی اے ایف بیس سے آٹھ کلو میٹر کے فاصلے پر گرا، حادثے میں پائلٹ معجزانہ طور پر محفوظ رہا، حادثے کے بعد پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور پی اے ایف حکام موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے طیارے کے ملبے میں لگی آگ پر قابو پایا۔ پی اے ایف حکام کا کہنا تھا کہ طیارہ تربیتی پرواز پر تھا۔


خبر کا کوڈ: 640704

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/640704/میانوالی-پاکستان-ائیر-فورس-کا-ایف-سیون-پی-جی-طیارہ-فنی-خرابی-کے-باعث-گر-کر-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org