0
Friday 26 May 2017 22:36

میانوالی، پاکستان ائیر فورس کا ایف سیون پی جی طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ

میانوالی، پاکستان ائیر فورس کا ایف سیون پی جی طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ
اسلام ٹائمز۔ پی اے ایف بیس میانوالی سے معمول کی پرواز بھرنے والا پاکستان ائیر فورس کا ایف سیون پی جی طیارہ فنی خرابی کے باعث چھدرو کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق طیارہ پی اے ایف بیس سے آٹھ کلو میٹر کے فاصلے پر گرا، حادثے میں پائلٹ معجزانہ طور پر محفوظ رہا، حادثے کے بعد پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور پی اے ایف حکام موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے طیارے کے ملبے میں لگی آگ پر قابو پایا۔ پی اے ایف حکام کا کہنا تھا کہ طیارہ تربیتی پرواز پر تھا۔
خبر کا کوڈ : 640704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش