QR CodeQR Code

کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہو گی، سردار میر اکبر

31 May 2017 10:12

کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر جنگلات اے جے کے کا کہنا تھا کہ این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پر نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ آزاد کشمیر میں عوام جلد تبدیلی محسوس کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ سی پیک سے اس خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔ آزاد کشمیر میں عوام جلد تبدیلی محسوس کریں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر اور کابینہ کے ہر وزیر کی کوشش ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرتے ہوئے خطے میں خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں۔ ضلع باغ کی تعمیروترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے حکومت تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سردار میر اکبر نے کہا کہ این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پر نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 641992

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/641992/کسی-کے-خلاف-انتقامی-کارروائی-نہیں-ہو-گی-سردار-میر-اکبر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org