0
Wednesday 31 May 2017 10:12

کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہو گی، سردار میر اکبر

کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہو گی، سردار میر اکبر
اسلام ٹائمز۔ وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ سی پیک سے اس خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔ آزاد کشمیر میں عوام جلد تبدیلی محسوس کریں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر اور کابینہ کے ہر وزیر کی کوشش ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرتے ہوئے خطے میں خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں۔ ضلع باغ کی تعمیروترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے حکومت تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سردار میر اکبر نے کہا کہ این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پر نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 641992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش