QR CodeQR Code

ٹی ٹی پی شیخ خالد گروپ کے 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد چارسدہ سے گرفتار

2 Jun 2017 14:57

ڈی پی او سہیل خالد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان سے 2 خودکش جیکٹس، 9 عدد میزائل، 30 کلو گرام بارود، 100 دستی بم، 1 راکٹ لانچر، 9 عدد راکٹ اور دیگر اسلحہ قبضہ میں لے لیا ہے، گرفتار ہونیوالے ملزمان بم دھماکے، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری کے علاوہ 109 دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چارسدہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی شیخ خالد گروپ کے انتہائی مطلوب 2 دہشتگرد گرفتار کر لئے، کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔ ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے مندنی کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے چارسدہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے انٹیلی جنس اداروں کی اطلاع پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان شیخ خالد گروپ کے 2 خطرناک دہشت گرد کمانڈر الیاس اور داود کو گرفتار کر لیا، جن کی نشان دہی پر پولیس نے مندنی میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر اسکے رہائشی کمرے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ ڈی پی او نے کہا ملزمان سے 2 خودکش جیکٹس، 9 عدد میزائل، 30 کلو گرام بارود، 100 دستی بم، 1 راکٹ لانچر، 9 عدد راکٹ اور دیگر اسلحہ قبضہ میں لے لیا۔ واضح رہے کہ ملزمان بم دھماکے، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری کے علاوہ 109 دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔


خبر کا کوڈ: 642631

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/642631/ٹی-پی-شیخ-خالد-گروپ-کے-2-انتہائی-مطلوب-دہشتگرد-چارسدہ-سے-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org