QR CodeQR Code

حسن نواز اور حسین نواز اس انسان کے بیٹے ہیں جو ہر دور میں کڑے احتساب میں سرخرو ہوا، مریم نواز

2 Jun 2017 20:37

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں وزراعظم کی بیٹی نے عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے کہا تھا احتساب مجھ سے شروع کریں، لیکن احتساب کے لیے پیش ہونے کے لیئے نوازشریف جیسا دل ہونا چاہیئے.


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے کہا ہے کہ احتساب کروانے کے لیے نواز شریف جیسا دل چاہیے۔ مریم نواز نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حسن نواز اور حسین نواز اس انسان کے بیٹے ہیں جو ہر دور میں کڑے احتساب میں سرخرو ہوا۔ انہوں نے عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے کہا تھا احتساب مجھ سے شروع کریں، لیکن احتساب کے لیے پیش ہونے کے لیئے نوازشریف جیسا دل ہونا چاہیئے. مریم نواز کا کہنا تھا کہ حسن اور حسین نواز کبھی سیاست کا حصہ نہیں رہے تاہم انہوں نے جمہوریت کی خاطر ایک آمر کے دور میں قید و بند کی صعوبتیں ضرور برداشت کیں۔


خبر کا کوڈ: 642719

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/642719/حسن-نواز-اور-حسین-اس-انسان-کے-بیٹے-ہیں-جو-ہر-دور-میں-کڑے-احتساب-سرخرو-ہوا-مریم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org