QR CodeQR Code

خانیوال میں مسافر بس اور ٹرک میں ہولناک تصادم، 7 مسافر جاں بحق، 6 زخمی

3 Jun 2017 17:20

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار بس میں 50 سے زائد مسافر سوار تھے جنہیں بس کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا۔ حادثہ کا شکار زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جنہیں نشتر اسپتال ملتان ریفر کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خانیوال میں کبیر والا جھنگ روڈ پر مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کے باعث 7 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جھنگ روڈ پر اڈا جھلار مدینہ کے نزدیک فیصل آباد سے ملتان جانے والے مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ہولناک حادثے کے بعد بس الٹنے سے خواتین سمیت 7 مسافر جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار بس میں 50 سے زائد مسافر سوار تھے جنہیں بس کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا۔ حادثہ کا شکار زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جنہیں نشتر اسپتال ملتان ریفر کیا گیا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال کیبر والا منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 642970

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/642970/خانیوال-میں-مسافر-بس-اور-ٹرک-ہولناک-تصادم-7-جاں-بحق-6-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org