QR CodeQR Code

موجودہ حکمران گزشتہ عام انتخابات میں کارکردگی نہیں بلکہ کاریگری کی بنیاد پر اقتدار میں آئے تھے، چوہدری سرور

5 Jun 2017 20:10

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے صوبائی رہنماء نے کہا کہ چھ ماہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کرنے والے چار برس میں بھی عوام کو اس عذاب سے نجات نہیں دلا سکے، جبکہ اس عرصے میں بجلی کی قیمتوں میں سو فیصد اضافہ ہوا اور سرکلر ڈیٹ 5 سو ارب سے بڑھ کر 6 سو ارب تک پہنچ گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف ویسٹ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری چودھری سرور نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد، تعصب اور تصادم حکمرانوں کی سیاسی شناخت ہے، شریف برادران بتیس سال سے تصادم اور انتقام کی سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی کو استعمال کیا گیا، اگر اس معاملے کی بھی شفاف تحقیقات کرائی گئی تو شریف خاندان کا کردار ضرور منظر عام پر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران تنقید کرنے والے کی جان کے درپے ہو جاتے ہیں، موجودہ حکمران گزشتہ عام انتخابات میں کارکردگی نہیں بلکہ کاریگری کی بنیاد پر اقتدار میں آئے تھے۔ انکا کہنا تھا کہ چھ ماہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کرنے والے چار برس میں بھی عوام کو اس عذاب سے نجات نہیں دلا سکے، جبکہ اس عرصے میں بجلی کی قیمتوں میں سو فیصد اضافہ ہوا اور سرکلر ڈیٹ 5 سو ارب سے بڑھ کر 6 سو ارب تک پہنچ گیا، حکومتی دعوؤں کے برعکس سحری، افطاری اور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ بدستور جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 643462

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/643462/موجودہ-حکمران-گزشتہ-عام-انتخابات-میں-کارکردگی-نہیں-بلکہ-کاریگری-کی-بنیاد-پر-اقتدار-آئے-تھے-چوہدری-سرور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org