0
Monday 5 Jun 2017 20:10

موجودہ حکمران گزشتہ عام انتخابات میں کارکردگی نہیں بلکہ کاریگری کی بنیاد پر اقتدار میں آئے تھے، چوہدری سرور

موجودہ حکمران گزشتہ عام انتخابات میں کارکردگی نہیں بلکہ کاریگری کی بنیاد پر اقتدار میں آئے تھے، چوہدری سرور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف ویسٹ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری چودھری سرور نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد، تعصب اور تصادم حکمرانوں کی سیاسی شناخت ہے، شریف برادران بتیس سال سے تصادم اور انتقام کی سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی کو استعمال کیا گیا، اگر اس معاملے کی بھی شفاف تحقیقات کرائی گئی تو شریف خاندان کا کردار ضرور منظر عام پر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران تنقید کرنے والے کی جان کے درپے ہو جاتے ہیں، موجودہ حکمران گزشتہ عام انتخابات میں کارکردگی نہیں بلکہ کاریگری کی بنیاد پر اقتدار میں آئے تھے۔ انکا کہنا تھا کہ چھ ماہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کرنے والے چار برس میں بھی عوام کو اس عذاب سے نجات نہیں دلا سکے، جبکہ اس عرصے میں بجلی کی قیمتوں میں سو فیصد اضافہ ہوا اور سرکلر ڈیٹ 5 سو ارب سے بڑھ کر 6 سو ارب تک پہنچ گیا، حکومتی دعوؤں کے برعکس سحری، افطاری اور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ بدستور جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 643462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش