QR CodeQR Code

صدر جامعہ روحانیت بلتستان کا امام خمینی کی 28 برسی کے موقع پر پیغام

امام خمینی ایک عظیم مجتہد اور تعمیری سیاست کے بانی، عالمی استعماری سازشوں کو بے نقاب کرنیوالے عظیم انسان تھے، سید احمد رضوی

5 Jun 2017 22:07

بانی انقلاب اسلامی کی 28ویں برسی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں جمعہ روحانیت بلتستان قم کے صدر کا کہنا تھا کہ امام خمینی کے دیئے ہوئے نظام مملکت اور معاشرت کے بعد عالمی سطح پر موجود اس پروپیگنڈے کا خاتمہ ہوا کہ اسلام کے پاس مملکت چلانے کیلئے عصر جدید کے تقاضوں کیمطابق کوئی نظام نہیں ہے۔ آپ نے نظریہ ولایت فقیہ اور حکومت اسلامی کا ڈھانچہ پیش کرکے دنیا پر ثابت کر دیا ہے کہ اسلام میں جامع ضابطہ حیات موجود ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ روحانیت بلتستان قم کے مرکزی دفتر سے جاری بیان میں صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے امام خمینی (رہ) کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام خمینی ایک اعلٰی فقیہ، عظیم مجتہد، تعمیری سیاست کے بانی، عالمی استعماری سازشوں کو بے نقاب کرنے والے اور مسلمانوں کو اپنے نظریات و عمل کے ذریعے وحدت کی لڑی میں پروانے والے عظیم انسان تھے۔ امام خمینی نے دنیا کے سامنے اسلام امریکائی کا واضح اور اسلام ناب محمدی کا حقیقی چہرہ  پیش کیا۔ امام خمینی کے دیئے ہوئے نظام مملکت اور معاشرت کے بعد عالمی سطح پر موجود اس پروپیگنڈے کا خاتمہ ہوا کہ اسلام کے پاس مملکت چلانے کے لئے عصر جدید کے تقاضوں کے مطابق کوئی نظام نہیں ہے۔ آپ نے نظریہ ولایت فقیہ اور حکومت اسلامی کا ڈھانچہ پیش کرکے دنیا پر ثابت کر دیا ہے کہ اسلام میں جامع ضابطہ حیات موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام خمینی (رہ) مظلوموں اور محروم طبقے کی آواز بن کر دنیا میں ان کے حقوق کے لئے جنگ لڑے، آپ نے سالہا سال سے موجود شہنشاہی حکومت کا مقابلہ کرکے شہنشاہی نظام کا تختہ الٹایا، جس کے بعد ایران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے عظیم اور مضبوط نظام کو قائم کر دیا۔ امام خمینی نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور وحدت کو عملی جامہ پہنایا۔ مستصعفین جہان کے لئے امام خمینی کی فکر امید کی نوید ہے۔ آخر میں امام کی برسی کے حوالے سے تمام مستصعفین جہان اور عالم اسلام کو تعزیت و تسلیت پیش کی۔


خبر کا کوڈ: 643514

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/643514/امام-خمینی-ایک-عظیم-مجتہد-اور-تعمیری-سیاست-کے-بانی-عالمی-استعماری-سازشوں-کو-بے-نقاب-کرنیوالے-انسان-تھے-سید-احمد-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org