QR CodeQR Code

ٹرمپ انتظامیہ کی افغانستان پر حکمت عملی کا انتظار ہے

پاکستان اب دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں رہا، اعزاز چوہدری

6 Jun 2017 11:25

امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر نے بتایا کہ افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات پاکستانی معیشت کیلئے بھی خطرہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں یہی صورتحال رہی تو دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کے فوائد زائل ہونے کا خدشہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کا کامیابی سے صفایا کیا ہے۔ پاکستان اب دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں رہا۔ امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر نے بتایا کہ افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات پاکستانی معیشت کیلئے بھی خطرہ ہیں۔ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں یہی صورتحال رہی تو دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کے فوائد زائل ہونے کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ٹرمپ انتظامیہ کی افغانستان پر حکمت عملی کا انتظار کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 643564

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/643564/پاکستان-اب-دہشتگردوں-کی-محفوظ-پناہ-گاہ-نہیں-رہا-اعزاز-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org