0
Tuesday 6 Jun 2017 11:25
ٹرمپ انتظامیہ کی افغانستان پر حکمت عملی کا انتظار ہے

پاکستان اب دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں رہا، اعزاز چوہدری

پاکستان اب دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں رہا، اعزاز چوہدری
اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کا کامیابی سے صفایا کیا ہے۔ پاکستان اب دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں رہا۔ امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر نے بتایا کہ افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات پاکستانی معیشت کیلئے بھی خطرہ ہیں۔ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں یہی صورتحال رہی تو دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کے فوائد زائل ہونے کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ٹرمپ انتظامیہ کی افغانستان پر حکمت عملی کا انتظار کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 643564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش