QR CodeQR Code

مشال قتل کیس، آئی جی خیبر پی کے کیجانب سے صوبائی حکومت کو مراسلہ ارسال

10 Jun 2017 19:00

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مشال خان کے قتل کے مقدمے کی پیروی کےلئے سرکاری خرچ پر تجربہ کار پروفیشنل پرائیویٹ وکلا پر مشتمل ٹیم کی خدمات قانون کیمطابق دی جاسکتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے مشال خان قتل کیس کو پشاور ٹرائل کورٹ منتقل کرنے کیلئے صوبائی حکومت کو خصوصی مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ صلاح الدین محسود کی جانب سے صوبائی حکومت کو ارسال کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مشال خان قتل کا مقدمہ ان کے والد کے مطالبے پر پشاور ٹرائل کورٹ میں قانون کے مطابق منتقل کیا جا سکتا ہے۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ مشال خان کے قتل کے مقدمے کی پیروی کے لئے سرکاری خرچ پر تجربہ کار پروفیشنل پرائیویٹ وکلاء پر مشتمل ٹیم کی خدمات قانون کے مطابق دی جاسکتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 644841

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/644841/مشال-قتل-کیس-آئی-جی-خیبر-پی-کے-کیجانب-سے-صوبائی-حکومت-کو-مراسلہ-ارسال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org