QR CodeQR Code

بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی سے 70 سالہ پاکستانی شہری شہید

11 Jun 2017 00:25

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز نے ایل او سی پر چری کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 70 سالہ پاکستانی شہری شہید ہو گیا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ شروع کردی ہے جس کے نتیجے میں 70 سالہ بزرگ پاکستانی شہری شہید ہوگیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز نے ایل او سی پر چری کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 70 سالہ پاکستانی شہری شہید ہو گیا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی سے دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں۔


خبر کا کوڈ: 644909

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/644909/بھارتی-فوج-کی-ایل-او-سی-پر-اشتعال-انگیزی-سے-70-سالہ-پاکستانی-شہری-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org