0
Sunday 11 Jun 2017 00:25

بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی سے 70 سالہ پاکستانی شہری شہید

بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی سے 70 سالہ پاکستانی شہری شہید
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ شروع کردی ہے جس کے نتیجے میں 70 سالہ بزرگ پاکستانی شہری شہید ہوگیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز نے ایل او سی پر چری کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 70 سالہ پاکستانی شہری شہید ہو گیا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی سے دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں۔
خبر کا کوڈ : 644909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش