QR CodeQR Code

کے پی کے حکومت کا عید سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کا فیصلہ

14 Jun 2017 16:51

وزیراعلٰی پرویز خٹک کی ہدایت پر محکمہ خزانہ نے عید سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کیمطابق سرکاری ملازمین کی جون کی تنخواہ اور پنشن 20 جون تک بنک اکاؤنٹس میں منتقل کر دی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے عید سے قبل تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے، اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی کے پی کے پرویز خٹک کی ہدایت پر محکمہ خزانہ نے عید سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی جون کی تنخواہ اور پنشن 20 جون تک بنک اکاؤنٹس میں منتقل کر دی جائے گی، تنخواہ جلد دینے کا فیصلہ عیدالفطر کی وجہ سے کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 645925

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/645925/کے-پی-حکومت-کا-عید-سے-قبل-سرکاری-ملازمین-کو-تنخواہیں-دینے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org