QR CodeQR Code

سیاسی مداخلت نے آزادکشمیر کی جامعات کا بیڑا غرق کر دیا، سردار خالد

17 Jun 2017 12:31

گزشتہ روز وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جے کے پی پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیاں اب تعلیم کی بجائے سیاسی مداخلت کی وجہ سے روزگار کی فیکٹریاں بن چکی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ، ممبر قانون ساز اسمبلی سردار خالد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ سیاسی مداخلت نے آزادکشمیر کی جامعات کا بیڑا غرق کر دیا ہے، یونیورسٹیاں اب تعلیم کی بجائے سیاسی مداخلت کی وجہ سے روزگار کی فیکٹریاں بن چکی ہیں۔ پاکستان کے تمام تعلیمی اداروں میں معیار تعلیم انتہائی گر چکا ہے، سی ایس ایس کے امتحانات میں طلبہ کے پاس ہونے کی شرح انتہائی مایوس کن حد تک گر چکی ہے۔ حکمرانوں اور قوم کو اس بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہو گا۔ گزشتہ روز وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں بے روزگاری کی شرح انتہائی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 646642

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/646642/سیاسی-مداخلت-نے-آزادکشمیر-کی-جامعات-کا-بیڑا-غرق-کر-دیا-سردار-خالد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org