0
Saturday 17 Jun 2017 12:31

سیاسی مداخلت نے آزادکشمیر کی جامعات کا بیڑا غرق کر دیا، سردار خالد

سیاسی مداخلت نے آزادکشمیر کی جامعات کا بیڑا غرق کر دیا، سردار خالد
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ، ممبر قانون ساز اسمبلی سردار خالد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ سیاسی مداخلت نے آزادکشمیر کی جامعات کا بیڑا غرق کر دیا ہے، یونیورسٹیاں اب تعلیم کی بجائے سیاسی مداخلت کی وجہ سے روزگار کی فیکٹریاں بن چکی ہیں۔ پاکستان کے تمام تعلیمی اداروں میں معیار تعلیم انتہائی گر چکا ہے، سی ایس ایس کے امتحانات میں طلبہ کے پاس ہونے کی شرح انتہائی مایوس کن حد تک گر چکی ہے۔ حکمرانوں اور قوم کو اس بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہو گا۔ گزشتہ روز وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں بے روزگاری کی شرح انتہائی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 646642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش