QR CodeQR Code

پختونخوا حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹروں سے مطالبات کی فہرست مانگ لی، مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانیکا اعلان

19 Jun 2017 13:54

محکمہ صحت نے ڈاکٹروں کو 10 دن کے اندر اندر معاملات کو حل کرنیکی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ مذاکراتی عمل کے دوران مریضوں کو علاج کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائیگی اور نہ کسی قسم کی ہڑتال کی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹروں سے مطالبات اور ممکنہ حل کی تحریری فہرست طلب کر لی۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مریضوں کو بہتر علاج کی سہولیات کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ اس حوالے سے محکمہ صحت کا ینگ ڈاکٹرز کو جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مطالبات کی تحریری فہرست موصول ہونے کے بعد حکومتی نمائندوں سمیت ڈاکٹروں کی تنظیموں سے 3 نمائندوں پر مشتمل کمیٹی بنائی گی، اس دوران حکومت اندرونی طور پر مطالبات کے قابل عمل ہونے اور اصلاحاتی ایجنڈے کی تکمیل میں رکاوٹ نہ بننے کا جائزہ لے گی، مذاکراتی عمل کے دوران مریضوں کو علاج کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی اور نہ کسی قسم کی ہڑتال کی جائے گی۔ محکمہ صحت نے ڈاکٹروں کو 10 دن کے اندر اندر معاملات کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ معاملات کے حل میں اگر تاخیر ہوئی تو اس صورت میں پہلے سے آگاہ کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 647183

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/647183/پختونخوا-حکومت-نے-ہڑتالی-ڈاکٹروں-سے-مطالبات-کی-فہرست-مانگ-لی-مذاکرات-کیلئے-کمیٹی-بنانیکا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org