0
Monday 19 Jun 2017 13:54

پختونخوا حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹروں سے مطالبات کی فہرست مانگ لی، مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانیکا اعلان

پختونخوا حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹروں سے مطالبات کی فہرست مانگ لی، مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانیکا اعلان

اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹروں سے مطالبات اور ممکنہ حل کی تحریری فہرست طلب کر لی۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مریضوں کو بہتر علاج کی سہولیات کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ اس حوالے سے محکمہ صحت کا ینگ ڈاکٹرز کو جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مطالبات کی تحریری فہرست موصول ہونے کے بعد حکومتی نمائندوں سمیت ڈاکٹروں کی تنظیموں سے 3 نمائندوں پر مشتمل کمیٹی بنائی گی، اس دوران حکومت اندرونی طور پر مطالبات کے قابل عمل ہونے اور اصلاحاتی ایجنڈے کی تکمیل میں رکاوٹ نہ بننے کا جائزہ لے گی، مذاکراتی عمل کے دوران مریضوں کو علاج کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی اور نہ کسی قسم کی ہڑتال کی جائے گی۔ محکمہ صحت نے ڈاکٹروں کو 10 دن کے اندر اندر معاملات کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ معاملات کے حل میں اگر تاخیر ہوئی تو اس صورت میں پہلے سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

خبر کا کوڈ : 647183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش