QR CodeQR Code

بھارت کے اعتراض کے باوجود چین کی طرف سے پاکستان کو دیامر بھاشا ڈیم بنانے کی پیشکش

21 Jun 2017 11:49

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی میں پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت چین نے دریائے سندھ پر گلگت بلتستان کے علاقے میں دیامر بھاشا ڈیم بنانے کی پیش کش کی ہے، دیامر بھاشا ڈیم گلگت بلتستان کے علاقے میں ہونے کی وجہ سے بھارت نے ڈیم کی تعمیر پر اعتراض کیا ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کیساتھ ساتھ چین نے پاکستان میں دیامر بھاشا ڈیم بنانے کی پیش کش کی ہے۔ وزیراعظم پاکستان نواز شریف گزشتہ سال 4 ہزار 5 سو میگا واٹ کے دیامر بھاشا ڈیم کے فنانسنگ پلان کی منظوری دے چکے ہیں۔ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی میں پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت چین نے دریائے سندھ پر گلگت بلتستان کے علاقے میں دیامر بھاشا ڈیم بنانے کی پیش کش کی ہے، دیامر بھاشا ڈیم گلگت بلتستان کے علاقے میں ہونے کی وجہ سے بھارت نے ڈیم کی تعمیر پر اعتراض کیا ہوا ہے، جس کی وجہ سے عالمی بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے ڈیم کی تعمیر میں پاکستان کی مدد کرنے سے انکار کردیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 647768

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/647768/بھارت-کے-اعتراض-باوجود-چین-کی-طرف-سے-پاکستان-کو-دیامر-بھاشا-ڈیم-بنانے-پیشکش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org