QR CodeQR Code

پاکستان اور ایران جلد آزادانہ تجارت کے معاہدے پر دستخط کریں گے، خرم دستگیر خان

22 Jun 2017 00:20

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تجارت ایک ارب ڈالر سے بڑھ گئی ہے اور مستقبل میں اس میں مزید اضافہ ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیرخان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران جلد آزادانہ تجارت کے معاہدے پر دستخط کریں گے اور اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان اتفاق رائے ہو گیاہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تجارت ایک ارب ڈالر سے بڑھ گئی ہے اور مستقبل میں اس میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ آزادانہ تجارت کی جانب پہلے بڑے اقدام کے طورپر پاکستان اور ایران کے مرکزی بینکوں نے چند ماہ پہلے ایک معاہدے پر دستخط کئے اور تمام مطلوبہ نوٹیفکیشنز جاری کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارت کیلئے پاکستانی بینکوں میں فوری طور پر لیٹر آف کریڈٹ کھولنے کی غرض سے مذاکرات جاری ہیں۔ خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان اور ایران جلد آزادانہ تجارت کے معاہدے پر دستخط کریں گے اور اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان اتفاق رائے ہو گیا ہے، پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تجارت ایک ارب ڈالر سے بڑھ گئی ہے اور مستقبل میں اس میں مزید اضافہ ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 647940

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/647940/پاکستان-اور-ایران-جلد-آزادانہ-تجارت-کے-معاہدے-پر-دستخط-کریں-گے-خرم-دستگیر-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org