0
Thursday 22 Jun 2017 00:20

پاکستان اور ایران جلد آزادانہ تجارت کے معاہدے پر دستخط کریں گے، خرم دستگیر خان

پاکستان اور ایران جلد آزادانہ تجارت کے معاہدے پر دستخط کریں گے، خرم دستگیر خان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیرخان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران جلد آزادانہ تجارت کے معاہدے پر دستخط کریں گے اور اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان اتفاق رائے ہو گیاہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تجارت ایک ارب ڈالر سے بڑھ گئی ہے اور مستقبل میں اس میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ آزادانہ تجارت کی جانب پہلے بڑے اقدام کے طورپر پاکستان اور ایران کے مرکزی بینکوں نے چند ماہ پہلے ایک معاہدے پر دستخط کئے اور تمام مطلوبہ نوٹیفکیشنز جاری کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارت کیلئے پاکستانی بینکوں میں فوری طور پر لیٹر آف کریڈٹ کھولنے کی غرض سے مذاکرات جاری ہیں۔ خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان اور ایران جلد آزادانہ تجارت کے معاہدے پر دستخط کریں گے اور اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان اتفاق رائے ہو گیا ہے، پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تجارت ایک ارب ڈالر سے بڑھ گئی ہے اور مستقبل میں اس میں مزید اضافہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 647940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش