QR CodeQR Code

دھرنے کی مخالفت کرنے والے باز آجائیں

پاراچنار دھرنے کی وجہ سے دشمن کے ایوانوں میں زلزلہ آگیا ہے، علامہ عابد الحسینی

28 Jun 2017 19:30

دھرنے کے چھٹے روز خطاب کرتے ہوئے بزرگ عالم دین کا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پورے پاکستان میں جہاں کہیں بھی شیعیان پاکستان پر ظلم ہوتا ہے، وہ وہاں حاضر ہوتے ہیں، خدا انکی توفیقات میں مزید اضافہ کرے، تاکہ یہ ملت کی آواز کو مزید بلند کرسکیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینی پاراچنار کے سپریم لیڈر اور سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے کہا ہے کہ پاراچنار دھرنے کی وجہ سے دشمن کے ایوانوں میں زلزلہ آگیا ہے، دھرنے کے مخالفین اپنی حرکتوں سے باز آجائیں۔ پاراچنار میں جاری احتجاجی دھرنے سے پشتو زبان میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاراچنار کے عوام مظلوم ہیں، اس پرامن دھرنے نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا، دھرنے نے ہماری مظلومیت کو شعور اور بیداری میں بدلا ہے، اس دھرنے نے دشمن کے ایوانوں میں ایک زلزلہ پیدا کر دیا ہے، جو اس دھرنے کی مخالفت کر رہے ہیں، میں انہیں پیغام دینا چاہتا ہوں کہ باز آجاو، دھرنے کی مخالفت نہ کرو، ظالموں کیخلاف ڈٹ جانے کا درس ہم نے کربلا سے لیا ہے، ہم نہ کربلا کو بھول سکتے ہیں اور نہ ہی ظالموں کے تعاقب کو۔ انہوں نے مزید کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پورے پاکستان میں جہاں کہیں بھی شیعیان پاکستان پر ظلم ہوتا ہے، وہ وہاں حاضر ہوتے ہیں، خدا ان کی توفیقات میں مزید اضافہ کرے، تاکہ یہ ملت کی آواز کو مزید بلند کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ جو ظلم کرے اور ظلم پر خاموش رہے اور یا ظالم کا ساتھ دے خدا اس پر لعنت کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 649209

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/649209/پاراچنار-دھرنے-کی-وجہ-سے-دشمن-کے-ایوانوں-میں-زلزلہ-ا-گیا-ہے-علامہ-عابد-الحسینی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org