QR CodeQR Code

بلوچستان کے علاقے حب و گردونواح میں طوفانی بارشیں، 14 افراد جاں بحق

1 Jul 2017 17:19

وزیراعلٰی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے حالیہ بارشوں سے ہونیوالے جانی و مالی نقصانات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت متاثرین کیساتھ کھڑی ہے اور انکی امداد و بحالی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ جمعہ کی رات موسلا دھار طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے حب و گردونواح میں تباہی مچا دی اور ندی نالوں میں بڑے پیمانے پر طغیانی آگئی۔ جسکے باعث پتھر کالونی، جنگی گوٹھ اور قریبی گوٹھوں میں لسبیلہ کینال میں شگاف پڑنے سے پانی داخل ہوگیا، جو 14 افراد کو بہہ کر لے گیا۔ جن میں سے 9 افراد کی لاشیں جمعہ کی شام تک نکال لی گئیں، جبکہ 5 افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ایدھی ٹرسٹ لسبیلہ کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی کے مطابق سیلابی ریلے کے نتیجے میں پتھر کالونی کے 14 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ جن میں مرد خواتین اور بچے شامل ہیں۔ ایدھی کے رضا کاروں نے اطلاع ملتے ہی 9 افراد کی لاشوں کو پی ایچ ای کے تالابوں سے نکال کر بقیہ 5 لاپتہ افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔ علاوہ ازیں حب شہر کے وسط سے گزرنے والے گندے پانی کے بیروٹ نالے میں طغیانی کے باعث متعدد گھر منہدم ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 649932

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/649932/بلوچستان-کے-علاقے-حب-گردونواح-میں-طوفانی-بارشیں-14-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org