QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا پولیس کو قدرتی آفات سے نمٹنے کی تربیت دینے کا فیصلہ

4 Jul 2017 19:48

آئی جی پولیس کیجانب سے اہلکاروں کو فرسٹ رسپانڈرز بیسک کورس کرانے کیلئے محکمہ داخلہ کو ارسال کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی واقعہ کے دوران پولیس فورس جائے وقوعہ پر پہنچنے والی پہلی فورس ہوتی ہے، اسلئے قدرتی آفات کے دوران موثر کارکردگی کیلئے انکا تربیت یافتہ ہونا انتہائی ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ پولیس خیبر پختونخوا نے اہلکاروں کو قدرتی آفات سے نمٹنے کےلئے خصوصی تربیت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس ضمن میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین خان محسود نے محکمہ داخلہ و قبائلی امور کو مراسلہ بھی ارسال کر دیا ہے۔ آئی جی پولیس کی جانب سے اہلکاروں کو فرسٹ رسپانڈرز بیسک کورس کرانے کےلئے محکمہ داخلہ کو ارسال کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی واقعہ کے دوران پولیس فورس جائے وقوعہ پر پہنچنے والی پہلی فورس ہوتی ہے، اس لئے قدرتی آفات کے دوران موثر کارکردگی کےلئے ان کا تربیت یافتہ ہونا انتہائی ضروری ہے۔ مراسلہ میں پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا (پی ڈی ایم اے) کو بھی تربیتی منصوبے کے حوالے سے درخواست کی گئی ہے کہ اہلکاروں کو قدرتی آفات میں ریسکیو اور فسٹ ایڈ کی تربیت دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 650786

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/650786/خیبر-پختونخوا-پولیس-کو-قدرتی-آفات-سے-نمٹنے-کی-تربیت-دینے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org