QR CodeQR Code

حیدرآباد کے قریب بہاولپور سے کراچی جانے والی بس کو حادثہ، 7 افراد جاں بحق

4 Jul 2017 20:56

پولیس کے مطابق زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے، لاشوں کو بھی کاغذی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا، جبکہ فرار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ہٹڑی بائی پاس پر بہاولپور سے کراچی جانے والی تیز رفتار بس الٹ گئی، جس میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی شاہرہ حیدآباد کے قریب ہٹڑی بائی پاس پر بہاولپور سے کراچی جانے والی تیزر فتار بس موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق، جبکہ 37 مسافر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے، لاشوں کو بھی کاغذی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا، جبکہ فرار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 650806

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/650806/حیدرا-باد-کے-قریب-بہاولپور-سے-کراچی-جانے-والی-بس-کو-حادثہ-7-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org