QR CodeQR Code

والد سے کہہ دیا ہے کہ آپ نے تربیت دی ہے، نہ جھکوں گی اور نہ ہی دباؤ میں آؤں گی، مریم نواز

4 Jul 2017 23:23

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ اپنی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے حوالے سے اپنے والد کی آنکھوں میں تشویش اور خدشات دیکھے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ کل جے آئی ٹی کے سامنے ضرور پیش ہوں گی، والد سے کہہ دیا ہے کہ آپ نے تربیت دی ہے، نہ جھکوں گی اور نہ ہی دباؤ میں آؤں گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ اپنی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے حوالے سے اپنے والد کی آنکھوں میں تشویش اور خدشات دیکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے والد سے کہا کہ آپ کی تربیت کے مطابق قانون کی عملداری کی پاسداری کروں گی، مجھے ظلم و ناانصافی سے لڑنے سے کوئی چیز نہیں روک سکتی۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ میرے والد نے 30 سال سے زیادہ کے سیاسی کیرئیر میں آزمائشوں کا سامنا کیا۔


خبر کا کوڈ: 650835

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/650835/والد-سے-کہہ-دیا-ہے-کہ-ا-پ-نے-تربیت-دی-نہ-جھکوں-گی-اور-ہی-دباؤ-میں-ا-ؤں-مریم-نواز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org