0
Tuesday 4 Jul 2017 23:23

والد سے کہہ دیا ہے کہ آپ نے تربیت دی ہے، نہ جھکوں گی اور نہ ہی دباؤ میں آؤں گی، مریم نواز

والد سے کہہ دیا ہے کہ آپ نے تربیت دی ہے، نہ جھکوں گی اور نہ ہی دباؤ میں آؤں گی، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ کل جے آئی ٹی کے سامنے ضرور پیش ہوں گی، والد سے کہہ دیا ہے کہ آپ نے تربیت دی ہے، نہ جھکوں گی اور نہ ہی دباؤ میں آؤں گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ اپنی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے حوالے سے اپنے والد کی آنکھوں میں تشویش اور خدشات دیکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے والد سے کہا کہ آپ کی تربیت کے مطابق قانون کی عملداری کی پاسداری کروں گی، مجھے ظلم و ناانصافی سے لڑنے سے کوئی چیز نہیں روک سکتی۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ میرے والد نے 30 سال سے زیادہ کے سیاسی کیرئیر میں آزمائشوں کا سامنا کیا۔
خبر کا کوڈ : 650835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش