QR CodeQR Code

جاگیرداروں کے خلاف آواز بلند کر کے مظلوموں کا ساتھ دینے پر جمشید دستی کو گرفتار کیا گیا، رانا مبشر علی

4 Jul 2017 23:31

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ عوام اب کرپٹ ٹولے سے نجات اور ملک میں دیانتدار قیادت چاہتے ہیں، ہم ڈنڈے اور بندوق کے زور پر نہیں، عوام کی تائید سے انقلاب لائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف انسانی حقوق کمیشن کے ضلعی صدر رانا مبشر علی نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمشید دستی کی ضمانت میں پی ٹی آئی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے، موجودہ حکومت کی آمرانہ حرکتوں سے کوئی بھی نہیں بچ پایا، جمشید دستی پر جیل میں ظلم کر کے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی گئیں، جمشید دستی پر ظلم کرانے والے اپنے انجام کو نہ بھولیں، جاگیرداروں کے خلاف آواز بلند کر کے مظلوموں کا ساتھ دینے پر جمشید دستی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان کے خلاف آنے والا فیصلہ کرپشن کے مگرمچھوں کو گھیرنے کی تحریک کا آغاز ہو گا، کرپٹ حکمرانوں کا ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہے اور اب انہیں عوامی غیظ و غضب اور قانون کے شکنجے سے کوئی نہیں بچا سکے گا، جے آئی ٹی بننے پر مٹھائیاں تقسیم کرنے والے اب رو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب کرپٹ ٹولے سے نجات اور ملک میں دیانتدار قیادت چاہتے ہیں، ہم ڈنڈے اور بندوق کے زور پر نہیں، عوام کی تائید سے انقلاب لائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 650837

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/650837/جاگیرداروں-کے-خلاف-آواز-بلند-کر-مظلوموں-کا-ساتھ-دینے-پر-جمشید-دستی-کو-گرفتار-کیا-گیا-رانا-مبشر-علی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org