0
Tuesday 4 Jul 2017 23:31

جاگیرداروں کے خلاف آواز بلند کر کے مظلوموں کا ساتھ دینے پر جمشید دستی کو گرفتار کیا گیا، رانا مبشر علی

جاگیرداروں کے خلاف آواز بلند کر کے مظلوموں کا ساتھ دینے پر جمشید دستی کو گرفتار کیا گیا، رانا مبشر علی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف انسانی حقوق کمیشن کے ضلعی صدر رانا مبشر علی نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمشید دستی کی ضمانت میں پی ٹی آئی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے، موجودہ حکومت کی آمرانہ حرکتوں سے کوئی بھی نہیں بچ پایا، جمشید دستی پر جیل میں ظلم کر کے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی گئیں، جمشید دستی پر ظلم کرانے والے اپنے انجام کو نہ بھولیں، جاگیرداروں کے خلاف آواز بلند کر کے مظلوموں کا ساتھ دینے پر جمشید دستی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان کے خلاف آنے والا فیصلہ کرپشن کے مگرمچھوں کو گھیرنے کی تحریک کا آغاز ہو گا، کرپٹ حکمرانوں کا ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہے اور اب انہیں عوامی غیظ و غضب اور قانون کے شکنجے سے کوئی نہیں بچا سکے گا، جے آئی ٹی بننے پر مٹھائیاں تقسیم کرنے والے اب رو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب کرپٹ ٹولے سے نجات اور ملک میں دیانتدار قیادت چاہتے ہیں، ہم ڈنڈے اور بندوق کے زور پر نہیں، عوام کی تائید سے انقلاب لائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 650837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش