QR CodeQR Code

نون لیگ کے وزراء اپنی مظلومیت بیچنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، شہباز گجر ایڈووکیٹ

10 Jul 2017 12:51

جھنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے مرکزی رہنماء نے کہا کہ ملک میں اس وقت جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، پارلیمانی نظام میں وزیراعظم تبدیل ہوتے رہتے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کر کے اس پر عمل درآمد کرنا ریاست کے ہر ادارے کا آئینی فرض ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن اور صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل شہباز گجر ایڈووکیٹ نے جھنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کر کے اس پر عمل درآمد کرنا ریاست کے ہر ادارے کا آئینی فرض ہے، پانامہ کیس کا فیصلہ بھی تمام فریقین کو تسلیم کرنا ہو گا۔ جھنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے مرکزی رہنماء نے کہا کہ ملک میں اس وقت جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، پارلیمانی نظام میں وزیراعظم تبدیل ہوتے رہتے ہیں، نون لیگ کے وزراء اپنی مظلومیت بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکتے۔ انکا کہنا تھا کہ برہان وانی نے تحریک آزادی کشمیر کو نئی روح دی ہے، شہداء کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی اور کشمیری عوام کو آزادی کی نعمت نصیب ہو گی، بھارت بے پناہ طاقت کے استعمال اور ظلم و تشدد کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ایک رتی بھی کم نہیں کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنی قرار دادوں پر عمل درآمد نہیں کروا رہا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم بھارت کو کشمیری بہن بھائیوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹنے کی اجازت دے دیں، پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی تحریک آزادی کی مکمل اور غیر متزلزل حمایت کرتی ہے، ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 652227

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/652227/نون-لیگ-کے-وزراء-اپنی-مظلومیت-بیچنے-کی-ناکام-کوشش-کر-رہے-ہیں-شہباز-گجر-ایڈووکیٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org