0
Monday 10 Jul 2017 12:51

نون لیگ کے وزراء اپنی مظلومیت بیچنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، شہباز گجر ایڈووکیٹ

نون لیگ کے وزراء اپنی مظلومیت بیچنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، شہباز گجر ایڈووکیٹ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن اور صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل شہباز گجر ایڈووکیٹ نے جھنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کر کے اس پر عمل درآمد کرنا ریاست کے ہر ادارے کا آئینی فرض ہے، پانامہ کیس کا فیصلہ بھی تمام فریقین کو تسلیم کرنا ہو گا۔ جھنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے مرکزی رہنماء نے کہا کہ ملک میں اس وقت جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، پارلیمانی نظام میں وزیراعظم تبدیل ہوتے رہتے ہیں، نون لیگ کے وزراء اپنی مظلومیت بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکتے۔ انکا کہنا تھا کہ برہان وانی نے تحریک آزادی کشمیر کو نئی روح دی ہے، شہداء کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی اور کشمیری عوام کو آزادی کی نعمت نصیب ہو گی، بھارت بے پناہ طاقت کے استعمال اور ظلم و تشدد کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ایک رتی بھی کم نہیں کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنی قرار دادوں پر عمل درآمد نہیں کروا رہا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم بھارت کو کشمیری بہن بھائیوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹنے کی اجازت دے دیں، پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی تحریک آزادی کی مکمل اور غیر متزلزل حمایت کرتی ہے، ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 652227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش