QR CodeQR Code

سوڈان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران:

سوڈان میں ہر قسم کی بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں: بشار اسد

11 Jun 2009 10:46

شام کے صدر بشار اسد نے سوڈان کے وزیر خارجہ کے ساتھ اپنی ملاقات میں کہا ہے کہ وہ سوڈان کے اندرونی معاملات ۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰


شام کے صدر بشار اسد نے سوڈان کے وزیر خارجہ کے ساتھ اپنی ملاقات میں کہا ہے کہ وہ سوڈان کے اندرونی معاملات میں ہر قسم کی بیرونی مداخلت کے مخالف ہیں۔ نیوز ایجنسی "محیط" کے مطابق شام کے صدر بشار اسد سوڈان کے وزیر خارجہ دینق الور سے ملاقات کر رہے تھے۔ انہوں نے سوڈان کی سرزمین کی وحدت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کی بیرونی مداخلت جو سوڈان کے سیاسی استحکام کو خطرے میں ڈالتی ہو قابل مذمت ہے۔ رپورٹ کے مطابق بشار اسد نے اعلان کیا کہ شام سوڈان میں امن و امان پیدا کرنے کی کسی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا اور ایسی تمام کوششوں کی حمایت کرے گا۔ سوڈان کے وزیر خارجہ نے بھی اپنے ملک میں قومی سلامتی کی صورتحال کو بھتر بنانے میں شام کے کردار کی تعریف کی۔


خبر کا کوڈ: 6532

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/6532/سوڈان-میں-ہر-قسم-کی-بیرونی-مداخلت-مخالفت-کرتے-ہیں-بشار-اسد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org