0
Thursday 11 Jun 2009 10:46
سوڈان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران:

سوڈان میں ہر قسم کی بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں: بشار اسد

سوڈان میں ہر قسم کی بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں: بشار اسد
شام کے صدر بشار اسد نے سوڈان کے وزیر خارجہ کے ساتھ اپنی ملاقات میں کہا ہے کہ وہ سوڈان کے اندرونی معاملات میں ہر قسم کی بیرونی مداخلت کے مخالف ہیں۔ نیوز ایجنسی "محیط" کے مطابق شام کے صدر بشار اسد سوڈان کے وزیر خارجہ دینق الور سے ملاقات کر رہے تھے۔ انہوں نے سوڈان کی سرزمین کی وحدت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کی بیرونی مداخلت جو سوڈان کے سیاسی استحکام کو خطرے میں ڈالتی ہو قابل مذمت ہے۔ رپورٹ کے مطابق بشار اسد نے اعلان کیا کہ شام سوڈان میں امن و امان پیدا کرنے کی کسی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا اور ایسی تمام کوششوں کی حمایت کرے گا۔ سوڈان کے وزیر خارجہ نے بھی اپنے ملک میں قومی سلامتی کی صورتحال کو بھتر بنانے میں شام کے کردار کی تعریف کی۔
خبر کا کوڈ : 6532
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش