QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کے الزامات سمجھ سے بالاتر ہیں، ووٹوں کی گنتی کے وقت کسی نے اعتراض نہیں کیا، سعید غنی

14 Jul 2017 15:58

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ میرے کہنے پر کوئی پولنگ اسٹیشن تبدیل نہیں ہوئے، پولنگ اسٹیشن کی تبدیلی کیلئے درخواست پی ٹی آئی جماعت اسلامی کی جانب سے جمع کرائی گئی تھی، پی ایس 114 میں ایک اسکول میں پانچ پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے پی ایس 114 سے کامیاب امیدوار سعید غنی نے کہا ہے ایم کیو ایم کے الزامات سمجھ سے باہر ہیں، ووٹوں کی گنتی کے وقت کسی نے اعتراض نہیں کیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشن سے دو لوگ پکڑے گئے نہ ان کے پاس بیلٹ پیپرز اور نہ ہی مہریں ملیں، بےگناہ ہونے پر شام کو چھوڑ دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا مجھ پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام بھی لگایا گیا، جب کوئی حکومتی مشینری میرے ساتھ نہیں تھی، ہر پولنگ بوتھ کے اندر رینجرز اہلکار تعینات تھے، کوئی پولیس اہلکار موجود نہیں تھا، ڈی جی رینجرز نے بھی دورہ کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے کہنے پر کوئی پولنگ اسٹیشن تبدیل نہیں ہوئے، پولنگ اسٹیشن کی تبدیلی کیلئے درخواست پی ٹی آئی جماعت اسلامی کی جانب سے جمع کرائی گئی تھی، پی ایس 114 میں ایک اسکول میں پانچ پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی تاریخ میں ایسے شفاف انتخابات نہیں ہوئے اور الیکشن کمیشن نے خود انتظامات کی تعریف کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 653264

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/653264/ایم-کیو-کے-الزامات-سمجھ-سے-بالاتر-ہیں-ووٹوں-کی-گنتی-وقت-کسی-نے-اعتراض-نہیں-کیا-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org