QR CodeQR Code

کویت نیوی کے بعض افسران نے بحرین جانے سے انکار کر دیا

سايت خبری IslamTimes , 14 Apr 2011 16:56

اسلام ٹائمز: کویت نیوی کے کچھ افسران نے اپنے کمانڈرز کی جانب سے بحرین میں جاری عوامی احتجاجی تحریک کے خلاف طاقت کے استعمال میں بحرینی حکومت کا ساتھ دینے کے احکامات کو مسترد کر دیا۔


اسلام ٹائمز- کویت کے ڈیلی "الانباء" کے مطابق کویت نیوی کے کچھ افسران نے اپنے کمانڈرز کے ان احکامات کو مسترد کر دیا ہے جن میں انہیں بحرین جا کر حکومت مخالف عوامی تحریک کو کچلنے میں بحرینی حکومت کا ساتھ دینے کو کہا گیا ہے۔ انہوں نے اپنی مخالفت کی وجہ کویت کے ایک عالم دین کے اس فتوے کو بیان کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بحرینی حکومت کی مدد کرنا حرام ہے۔
کویت کے فوجی ذرائع کے مطابق ان افسران کو احکامات کی خلاف ورزی کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلائے جانے کی توقع ہے۔ ان افراد کو اس جرم میں نیوی سے برکنار کرنے یا قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 65327

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/65327/کویت-نیوی-کے-بعض-افسران-نے-بحرین-جانے-سے-انکار-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org