QR CodeQR Code

آئندہ عام انتخابات میں بلوچستان کی 16 صوبائی اور قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر انتخابات لڑینگے، مولانا عبدالحق ہاشمی

17 Jul 2017 11:37

کوئٹہ میں پارٹی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی بلوچستان کے صدر کا کہنا تھا کہ ترقیاتی فنڈز کا لیپس ہونا بھی نااہلی کی علامت ہے۔ موجودہ حکومت میں 46 ارب روپے لیپس ہوئے اور صحافیوں کیلئے بیس کروڑ روپے کا لیپس ہونا بھی ناکامی و نااہلی ہے۔ صوبہ بھر میں کوئی میگا پراجیکٹ گذشتہ چار سال میں شروع نہیں کیا گیا، جو کہ صوبائی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کی صوبائی مجلس شوریٰ کا دو روزہ اہم اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں اختتام پذیر ہوگیا۔ اجلاس کے اختتامی سیشن سے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات کے حوالے سے جماعت اسلامی نے بلوچستان کے سولہ صوبائی اور قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر انتخابات لڑنے کیلئے ورکنگ مکمل کرلی ہے۔ ورکنگ اور امیدواروں کا باقاعدہ اعلان بعد میں کر دیا جائیگا۔ بلوچستان بھر میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، جس سے سی پیک منصوبے کو بھی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ ترقیاتی فنڈز کا لیپس ہونا بھی نااہلی کی علامت ہے۔ موجودہ حکومت میں 46 ارب روپے لیپس ہوئے اور صحافیوں کیلئے بیس کروڑ روپے کا لیپس ہونا بھی ناکامی و نااہلی ہے۔ صوبہ بھر میں کوئی میگا پراجیکٹ گذشتہ چار سال میں شروع نہیں کیا گیا۔ جماعت اسلامی صوبے کے عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 653947

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/653947/آئندہ-عام-انتخابات-میں-بلوچستان-کی-16-صوبائی-اور-قومی-اسمبلی-5-نشستوں-پر-لڑینگے-مولانا-عبدالحق-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org