QR CodeQR Code

چترال، مسافر جیپ کے دریا میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

17 Jul 2017 13:00

واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد اور پولیس نے 4 افراد کو زندہ نکال کر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ دیگر 6 مسافر گاڑی سمیت ڈوب کر لاپتہ ہوگئے، مقامی افراد کیمطابق حادثہ سی اینڈ ڈبلیو کیجانب سے سڑک پر جگہ جگہ کھڈے بنانے کے باعث پیش آیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں مسافر جیپ کے دریا میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ مقامی افراد نے 4 افراد کو زندہ نکال لیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کی شکار جیپ آج صبح آرکری کے علاقے سے 10 مسافروں کو لے کر چترال جا رہی تھی کہ راستے میں چیوپل کے قریب حفاظتی بلاکس نہ ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریائے چترال میں جا گری، واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد اور پولیس نے 4 افراد کو زندہ نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ دیگر 6 مسافر گاڑی سمیت ڈوب کر لاپتہ ہوگئے، جن کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مقامی افراد کے مطابق حادثہ سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے سڑک پر جگہ جگہ کھڈے بنانے کے باعث پیش آیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 653975

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/653975/چترال-مسافر-جیپ-کے-دریا-میں-گرنے-سے-6-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org