QR CodeQR Code

پشاور، سی ٹی ڈی کی کارروائی دہشتگردوں کے 3 سہولتکار گرفتار

19 Jul 2017 14:28

سی ٹی ڈی ذرائع کیمطابق گرفتار سہولتکاروں میں عبد العزیز، حیات اللہ اور زاہد اللہ شامل ہیں، ان تینوں کا تعلق افغانستان سے ہے، انہوں نے ارسلان فلور مل میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کو سہولت فراہم کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پشاور میں دلہ زاک روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے 3 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار سہولت کاروں میں عبد العزیز، حیات اللہ اور زاہد اللہ شامل ہیں۔ ان تینوں سہولت کاروں کا تعلق افغانستان سے ہے۔ واضح رہے کہ زیرِ حراست سہولت کاروں نے ارسلان فلور مل میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کو سہولت فراہم کی تھی، تینوں سہولت کاروں کو مزید تفشیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 654515

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/654515/پشاور-سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائی-دہشتگردوں-کے-3-سہولتکار-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org